fbpx

مسلک حق دیوبند کی نمائندہ تنظیموں کی رابطہ کمیٹی کااجلاس

-

ملتان : مسلک حق دیوبند کی تمام نمائندہ تنظیموں کے اتحادمیں مولاناسیدعطاألمومن حسنی بخاری مدظلہ العالی کی سربراہی میں طے ہونے والی رابطہ کمیٹی کااجلاس امیراحرارکی رہائش گاہ داربنی ہاشم مہربان ملتان میں منعقدہوا۔اجلاس کی صدارت سربراہِ کمیٹی مولانا سیدعطاألمومن حسنی بخاری نے کی دیگرشرکاء میں مولاناعبدالرؤف فاروقی،حافظ حسین احمد،مولانااللہ وسایا،سیدکفیل بخاری،ڈاکٹرخادم حسین ڈھلوں اورمولاناعمرقریشی شریک ہوئے۔اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل اورسپریم کونسل کے آئندہ اجلاس پر غور کیاگیا۔اس کے علاوہ اتحادکودرپیش ہمہ قسم خطرات کاجائزہ اورانکے تدارک پرغورکیاگیا۔رابطہ کمیٹی کے آئندہ اجلاس کابھی فیصلہ کیاگیا جوکہ ۶دسمبرکومرکز احرار۴۸۔اے شیراں والی گلی پونچھ روڈسمن آبادمیں ہوناقرارپایاہے۔اجلاس صدراجلاس مولاناسیدعطاألمومن حسنی بخاری امیرمرکزیہ مجلس احراراسلام پاکستان کی دعاپراختتام پذیرہوا۔

Asad Haroon
A netpreneur, blogger and above all; A Human 🙂 Asad tweets from @aghaasadharoon and can also be approached on Google+

Must read

Latest article

Enable Notifications for more content    OK No thanks