وزیراعظم کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات ،عمران خان کے خطاب پر تبادلہ خیال، کل اسلام آباد میں پارٹی رہنماﺅں کا اہم اجلاس طلب

وزیراعظم کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات ،عمران خان کے خطاب پر...

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں پاناما لیکس کے انکشافات کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور عمران خان کے قوم سے خطاب پر تفصیلی بات چیت ہوئی ۔نجی نیوز چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق جاتی عمرہ میں ہونے والے اس ملاقات میں دونوں رہنماوں نے عمران خان کے خطا ب سے متعلق تفصیلی بات چیتdndtest

کی۔وزیراعظم نواز شریف نے کل کراچی کا دورہ بھی منسوخ کردیا ہے اور اسلام آباد میں پارٹی رہنماﺅں کا اہم اجلاس طلب کر لیا جس میں سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے عمران خان کے موقف پر بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے اور توقع ہے کہ اس حوالے سے ن لیگ اپنے اتحادیوں کو بھی اعتماد میں لے گی ۔

Mati
Mati
Mati-Ullah is the Online Editor For DND. He is the real man to handle the team around the Country and get news from them and provide to you instantly.

Must read

Advertisement