ملتان : مجلس احراراسلام پاکستان کی مجلس شوریٰ وعاملہ کااہم اجلاس بعدنمازجمعۃالمبارک مرکزاحرارجامع مسجدسیدناامیرمعاویہ عثمان آباد کالونی بوسن روڈملتان میں منعقدہوا۔اجلاس کی صدارت امیرمرکزیہ مجلس احراراسلام پاکستان حضرۃ مولاناسیدعطاألمومن حسنی بخاری مدظلہ العالی نے کی۔اجلاس میں مختلف شہروں سے آئے ہوئے عہدیداران نے شرکت کی۔اجلاس سے امیراحرارمولاناعطاألمومن بخاری نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مجلس احراراسلام وہ واحدجماعت ہے جس میں پوری امت کی نمائندگی موجودرہی ہے۔شاہ صاحب نے مزیدکہاپاکستان کے اسلامی تشخص کوہرطرح سے سیکولربنانے کے لیے طاغوتی طاقتیں پورازورلگارہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ اسلامی تعلیمات کاتمسخراڑایاجارہاہے،عالم اسلام کاجغرافیہ تقسیم کیاجارہاہے اورمسلمانوں کے معاشی وسائل پرقبضہ کیاجارہاہے اورجس قوم کے معاشی وسائل پرغیروں کاقبضہ ہوجائے اس قوم کاغلام بن جانا ایک لازمی اورفطری امرہے۔آج ہم جن پریشانیوں اورمصائب میں مبتلا ہیں اسکے اسباب پرغوروفکرضروری ہے۔شاہ صاحب نے مزیدکہاکہ ہمیں سب سے پہلے اپنااحتساب کرناچاہیے۔آج اگرہم نے غوروفکرسے کام نہ لیاتودشمن طاقتوں کومزیدطاقتورہونے کاموقع ملے گا۔انہوں نے کہاکہ دینی قوتوں کے اتحادمیں ہی انکی قوت اوربقاہے۔ انکے انتشارسے لادین قوتوں کے حوصلے بلندہوتے ہیں۔بین الاقوامی قوتیں پاکستان کوتہذیبی یلغارکے ذریعے سیکولرریاست میں تبدیل کرنے کی کوشش کررہی ہیں اس مرحلے پردینی قوتوں کومتحدہوکرکرداراداکرناہوگا۔اجلاس میں مرکزرشدوہدایت خانقاہ دین پورشریف کے سجادہ نشین حضرت مولانامیاں سراج احمددین پوری رحمہ اللہ کے لیے دعائے مغفرت کی گئی اورانکی قومی وملکی خدمات کوسراہاگیا۔
مجلس احراراسلام پاکستان کی مجلس شوریٰ وعاملہ کااہم اجلاس ملتان میں منعقد
Advertisement