خواجہ آصف نے ن لیگ کا پول کھول دیا، پی ٹی آئی حکومت کے پہلے8 ماہ میں ہی اسٹیبلشمنٹ نے ہمیں حکومت بنانے کی آفر کر دی تھی، خواجہ آصف

Politicsخواجہ آصف نے ن لیگ کا پول کھول دیا، پی ٹی آئی...

ن لیگ کے اہم رہمنا اور موجودہ وفاقی وزیر برائے دفاع خواجہ آصف نے اینکرمنصورعلی خان کے ساتھ ایک تازہ انٹرویو میں ایک بار پھریہ اقرارکیا ہے کہ اگست 2018 میں پاکستان تحریک انصاف  کی حکومت کے آنے کے بعد بمشکل 8 ماہ ہی گزرےتھے کہ اپریل 2019 میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ نے ن لیگ کو پنجاب میں جون2019 میں حکومت بنانے کی آفر کی اور دسمبر میں 2019 وفاق میں بھی۔ اور پھر دوبارہ مارچ 2021 میں یہ آفر کی گئی۔ خواجہ آصف کے مطابق اس آفر کی اہم وجہ پنجاب میں تحریک انصاف کی کارکردگی تھی۔

 واضح رہے کہ اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ دراصل پنجاب میں علیم خان کو وزیراعلی پنجاب بنانا چاہتی تھی اور عمران خان نے ان کی مرضی کی خلاف عثمان بزدار کو یہ عہدہ دیا ہوا تھا اور فوج کے کہنے پر بھی اسے ہٹایا نہیں۔

اب ساتھ ساتھ ذرا اس وقت کے واقعات کو دیکھیں۔۔ ایک طرف پانامہ لیکس آنے کے بعد اور نواز شریف کے خلاف کرپشن کیسز بننے کے بعد ن لیگ نے فوج اور اعلی عدلیہ کو برا بھلا کہنا شروع کر دیا تھا اوران پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی۔۔ لیکن بہت سارے ن لیگ کے قریب رہنے والے صحافیوں کے مطابق بھی2018 کے عام انتخابات سے صرف ایک ماہ قبل اسٹیبشلمنٹ نے شہباز شریف کو بلایا اوران کے ساتھ ان کی ممکنہ وفاقی کابینہ کے اراکین تک طہ کئے تاہم بات آگے نہ بڑھ سکی کیونکہ فوج کے خواہش کے برخلاف شہباز شریف نے اپنے بھائی نوازشریف کا ہی ساتھ دینے کا فیصلہ کیا۔ یوں اس تھوڑے سے وقت کے لئے اسٹیبشلمنٹ نواز شریف کی فوج مخالف روش کی وجہ سے ن لیگ سے دور ہوئی ورنہ تب بھی ان کی پہلی چوائس شہباز شریف ہی تھا۔۔ اور یہ بھی ذہبن میں رکھیں کہ اس میٹینگ میں جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل فیض حمید دونوں تھے جن پر ن لیگ الزام لگاتی ہے کہ ان دونوں بالخصوص جنرل فیض حمید نے تحریک انصاف کا ساتھ دیا اور ن لیگ کو کچلا تھا۔

پھراکتوبر 2019 میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا حمایت یافتہ فضل الرحمان لانگ مارچ کرتے ہوئے اسلام آباد میں13 دن کا دھرنا دینے پہنچ جاتا ہے اور وہ اس گارنٹی پر اپنا دھرنا ختم کرتا ہے کہ عمران خان کی حکومت جلد ختم کر دی جائے گی۔۔۔

نومبر2019 میں ہی ن لیگ اور پیپلزپارٹی جو کہ ہر معاملے میں تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف رہیں نے پارلیمنٹ میں جنرل باجوہ کو ایکسٹیشن دلوانے میں مکمل مدد دی اور جنوری 2020 میں نواز شریف کو ایک بار پھر خفیہ ڈیل کے ذریعے جیل سے نکال کر ملک سے باہر بھجوادیا جاتا ہے۔۔ خواجہ آصف صحافی عبد المالک کے ساتھ اپنے حالیہ ایک انٹرویو میں یہ اقرار بھی کر چکے ہیں کہ نواز شریف کو عدلیہ کے ذریعے جیل سے نکال کر لندن بھجوانے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ کا ہی کردار تھا۔۔

اور پھر جونہی کرونا کی وبا ختم ہوتی ہے اور ن لیگ کو پہلے سے کی گئی آفر کے مطابق عمران خان کی حکومت کا خاتمہ کیا جاتا ہے اور وہی اسٹیبلشمننٹ کا اصل لاڈلہ شہباز شریف وزیر اعظم بنا دیا جاتا ہے۔۔ یہ بھی یاد رہے کہ شاید یہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ہوتا ہے کہ ایک ایسے شخِص کو وزیراعظم بنایا جاتا ہے جس کی پارٹی کی پورے میں ملک میں کہیں بھی حکومت نہیں تھی حتی کہ وفاق یعنی اسلام آباد کے تینوں ایم این اے بھی تحریک انصاف سے ہی تعلق رکھتے تھے۔۔ اب ن لیگ نے اس دوران کون سے بڑے ظلم سہے جو آج تحریک انصاف بھگت رہی ہے، کوئی سمجھا دے ۔۔ وہ تو فوج کو گالیاں دے رہے تھے اور دوسری طرف فوج انہیں ہی دوبارہ اقتدار میں لانے کے لئے ہاتھ پائوں مار رہی تھی ۔۔

مزید برآں خواجہ آصف نے اپنے انٹرویو میں یہ بات بھی تسلیم کی کہ پی ڈی ایم کی حکومت بالخصوص ن لیگ نگران وزیراٰعظم کے چنائو کے لئے ‘نیوٹرل’ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بھی مشاورت کرے گی۔۔

Mati
Mati
Mati-Ullah is the Online Editor For DND. He is the real man to handle the team around the Country and get news from them and provide to you instantly.

Must read

Recent News

Moscow says it won’t allow US to silence UNSC on Israeli violence against Palestinians Monitoring Desk: Russian envoy in United Nations Vasily Nebenzya said that the UN Security Council should bring peace, stability and prosperity to the Middle East and Russia would not allow United States to silence UNSC over the issue of Gaza crisis. According to TASS news Agency, Nebenzya said that Moscow will continue to call for an end to violence against Palestinians and will not allow the US to muzzle the UN Security Council as Washington seeks to support Israel's operation in Gaza. "We will continue to stand firmly for ending violence against the Palestinians. Without a shadow of a doubt, we will continue to expose the abuses and sanctimony with which the US is handling the situation. We will not allow the Americans to gag the entire council with their hands in an effort to encourage further continuation of Israel's ruthless operation," he said in a speech at the Security Council.

Moscow won’t allow the US to silence the UNSC on Israeli violence against Palestinians

0
Monitoring Desk: Russian envoy to the United Nations Vasily Nebenzya said that the UN Security Council should bring peace, stability, and prosperity to the...

From Valdai to Margalla Dialogue —- All roads to Civilisations go through Islamabad

0
By Shazia Anwer CheemaThe emergent realities of global security are fundamentally transforming the frame of references and trajectorial approaches toward them. New security architecture...

12 more men in uniform embraced martyrdom for the motherland in Pakistan

0
Monitoring Desk: 12 more men in uniform embraced martyrdom for the motherland in Pakistan, said Inter Service Public Relations (ISPR) of the Pakistan Army.On...
Dr. Attia Anwar

Lifelong learning

0
By Dr. Attia AnwarAs we age, our minds and mental health become more important. We should try to maintain and improve them. Education is...
12th Defense Expo 'Ideas 2024' 'Weapons for Peace' a major step in defense diplomacy

12th Defense Expo ‘Ideas 2024’ ‘Weapons for Peace’ a major step in defense diplomacy

0
By Asghar Ali MubarakIdeas 2024, the global exhibition of defense equipment, will begin today at the Karachi Expo Center on November 19, in which...
Advertisement